21 جولائی 2026 - 21:14
یمنیوں نے سعودی تیل بردار جہاز باب المندب سے واپس بھیج دیئے

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی تیل بردار جہاز جہاز جو سعودی عرب کا تیل بحرِ احمر سے گذارنا چاہتے تھے، نہیں باب المندب سے واپس بھیج دیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بحرِ احمر میں سعودی عرب کا تیل لے جانے والے دو پاکستانی تیل بردار جہازوں نے راستہ بدل دیا اور وہ نہر سوئز کی طرف واپس جا رہے ہیں۔

دو روز قبل برطانوی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ یمن باب المندب بند کرنے کی تیاری کر رہا ہے؛ کل یمن کی مسلح افواج نے عربستان کے خلاف بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب 45 لاکھ بیرل تیل جو سعودی عرب کی بندرگاہ "ینبع" سے بحرِ احمر کے ساحل کے ذریعے برآمد کیا جاتا ہے، ناکہ بندی کی زد میں آ گیا ہے۔

بلومبرگ کے سینئر تجزیہ کار، خاویر بلاس، نے آج ایک ای میل جاری کی جس میں یمنیوں نے جہاز مالکان کو مطلع کیا ہے کہ نہ صرف سعودی جھنڈے والے جہاز باب المندب سے نہیں گذر سکتے بلکہ کوئی بھی جہاز جو سعودی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو، اسے بھی بحری پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha